لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیل سے باہر موجود قیادت اور مرکزی رہنما ؤں کی جانب سے محرم الحرام کے بعد بھرپور سیاسی سر گرمیاں کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کا مقصد پارٹی کے غیر فعال ونگز اور کارکنوں کو متحرک کرناہے،پس منظر میں جانے والے بعض رہنماؤں کو قیادت کی ناراضی سے بھی آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مرکزی قیادت اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے باوجود خاموشی سے بیٹھنے کی بجائے
بھرپور سیاسی سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تناظر میں پہلے مرحلے میں تمام ونگز کو مرحلہ وار متحرک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی موجودہ حالات میں پس منظر میں جانے والے رہنماؤں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور بعض رہنماؤں کو قیاد ت کی ناراضی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تاجر ونگ کو فعال کرکے از سر نو عہدوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔