اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

65 کی جنگ میںہونیوالے آپریشن سومنات کے دوران کیا کچھ ہوا تھا؟پڑھئے اہم تفصیلات

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ آپریشن سومنات 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام ۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے حملوں کو غیر موثر بنانے کیلئے دوارکا ریڈار اسٹیشن تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی بحریہ کو ھاربر سے نکلنے پر مجبور کیا جانا ضروری تھا تاکہ وہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی کا نشانہ بن سکیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوران آپریشن ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ آپریشن کے دوران جہازوں کی رہنمائی صرف سمتوں کے ذریعے سے کی جا رھی تھی۔ترجمان کے مطابق نصف شب تمام جہاز دوارکا کے ساحل کے قریب آچکے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بارہ بج کر چھبیس منٹ پر فائر کا حکم ملا اور جہازوں کی توپیں آگ اگلنے لگیں تھیں۔ ترجمان نے کہاکہ پے در پے حملوں سے ریڈار اسٹیشن بمع عملے کے مکمل طور پر تباہ ھو چکا تھا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریڈار اسٹیشن کی تباھی سے بھارتی فضائی حملے یکلخت ختم ہو گئے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پاک بحریہ کے فاتح بحری بیڑے نے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دے دی تھی۔دوسری جانب پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر نیا پرمو جاری کر دیا-ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہدائے کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہداء پاکستان اور غازیوں کے راستے پر چلنے والے نئے خون کو سلام پیش کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ آفیسرز اور اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم بھی پرومو کا حصہ ہے۔ دریں اثناپاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ”ضربِ آب“ریلیز کر دی۔ ترجمانپاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ”ضربِ آب“ریلیز کر دی۔ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…