اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر نیا پرمو جاری کر دیا-ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہدائے کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں شہداء پاکستان اور غازیوں کے راستے پر چلنے والے نئے خون کو سلام پیش کیا گیا ہے – ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ آفیسرز اور اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم بھی
پرومو کا حصہ ہے۔ دریں اثناپاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ”ضربِ آب“ریلیز کر دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ”ضربِ آب“ریلیز کر دی۔ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔