اسلا م آباد (آن لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکس رہا ئشی اسٹیٹس کا معاملہ منا سب فورم پر اٹھا یا ہے اماراتی حکام سے اقامہ کے غلط استعما ل کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے پیغام میں انہوں
نے کہاکہ پاکستانیو ں کے بینک اکا ؤنٹس کاتفصیلا ت تما م بیرون ممالک سے طلب کی جا چکی ہیں اما راتی حکام سے اقامہ کے غلط استعما ل کا معاملہ بھی اٹھا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیکس سال 2019کے گوشوروں میں یہ پہلو مدنظر رکھا جا ئے گا۔