بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

گرفتار اہم شخصیت کی 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں،اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی مل گئے،سنسنی خیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیب کے ہاتھوں گرفتار اقبال زیڈ احمد سے متعلق تحقیقات کے دوران نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی ہے، جس میں ملزم کی کمپنی اور ذاتی اکاؤنٹس استعمال کیے گئے  جبکہ اقبال زیڈ احمد کے کمپنی اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں۔جے جے وی ایل کمپنی کے سربراہ اقبال زیڈ احمد کی گرفتاری کے بعد نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی ، کیش کی صورت میں 131 ارب روپے کی ٹرانزیکشن 2 اکاؤنٹس سے پکڑی گئی ، نیب ذرائع کے مطابق کیش رقم بلیک منی ہوسکتی ہے۔

ملزم کی کمپنی کے اکاؤنٹس سے 111 ارب روپے جبکہ ذاتی اکاؤنٹس سے 11 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے ، پکڑی گئی ٹرانزیکشن کی رقم برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں بھیجی گئی تھی  جبکہ اقبال زید احمد کے کمپنی اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم 23 افراد کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہاتھ لگی ہے  جن کے نام پر اقبال زیڈ احمد کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے ، نیب تفتیشی افسر نے گرفتاری کے بعد الزامات کی رپورٹ اعلی حکام کے حوالے کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…