بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ایک بیڈ پر سالانہ 45لاکھ خرچ ہوتا ہے‘ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی خبروں کا ڈراپ سین،حکومت نے بالاخر حتمی اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتیں کسی کی خواہشات پر نہیں بلکہ قانون و آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں، (ن) لیگ کی عدالت پر اٹھائی جانے والی انگلی نیچے آئے گی،شریف برادران جیل میں ہوں یا باہر وہ کہتے ہیں کہ علاج باہر سے ہونا چاہیے لیکن پیسے دئیے بغیر کوئی باہر نہیں جائے گا،عثمان بزدار درویش صفت وزیر اعلیٰ ہیں،

موجودہ حکومت میں جو شخص پرفارم کرے گا وہی عہدے پر رہے گا،حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ایلیٹ کلاس کے بجائے عام آدمی کیلئے ہسپتالوں کے دروازے کھولنے جارہی ہے اورایم ٹی آئی ایکٹ اس سمت ایک انقلابی قدم ہے،ماضی میں صحت کے شعبہ میں کوئی اصلاحات نہیں لائی گئیں اور مختلف حکومتیں قانون سازی کے ذریعے ری سٹرکچرنگ کیلئے پیشرفت کرتی رہیں لیکن خلا اس صورت میں موجود رہا کہ اکیڈمکس فیکلٹی اورٹیچنگ ہسپتال ہی پبلک سروس ہسپتال رہے،موجودہ حکومت نے اکیڈمکس اور سروس ڈیلیوری کو علیحدہ علیحدہ کیا ہے جس کے بعد ہر شخص جوابدہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ قائم ہے جبکہ پارٹی کے منشور میں اداروں میں اصلاحات، آئینی اصلاحات، پبلک سیکٹر و معاشرہ میں اصلاحات شامل ہیں اور موجودہ حکومت اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہر شعبہ میں انقلابی اصلاحات لا کر عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب حکومت نے گزشتہ ایک سال میں مختلف شعبوں میں جو اقدامات اٹھائے ہر ہفتے کسی ایک محکمے کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائیگا اور جہاں بہتری کی ضرورت ہو گی اس میں بہتری لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جاتی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے حل کو فوکس کرکے پالیسیاں بناتی ہے۔

معاشرے کے اندر اصلاحات اور منفی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت پرعزم ہے، انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور معاشرہ بدلے گا۔ جج ویڈیو سکینڈل میں 3 ملزمان کی بریت کے حوالے سے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالتیں جو فیصلے کرتی ہیں وہ کسی کی خواہشات پرنہیں بلکہ قانون و آئین کے مطابق کرتی ہیں، اس معاملہ میں (ن) لیگ کی عدالت پر اٹھائی جانیوالی انگلی نیچے آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے

بارے میں خبروں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ایک درویش صفت انسان ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کا سوچتے ہیں ان پر اگر کوئی سکینڈل ہے تو ان پر انگلیاں اٹھانے والے بتائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی کی ذاتی خواہشات پر مبنی افسران کو تعینات نہیں کر رہے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، موجودہ حکومت میں جو شخص پرفارم کریگا وہ ہی عہدے پر رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران جیل میں ہوں یا باہر وہ کہتے ہیں کہ علاج باہر سے ہونا چاہیے لیکن پیسے دئیے بغیر کوئی باہر نہیں جائیگا۔

صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی یہ ذمہ داری ہر قیمت پر نبھائے گی اسی مقصد کے لئے محکمہ صحت نے انقلابی نوعیت کی اصلاحات لائی جارہی ہیں،کوئی ہسپتال پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا بلکہ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے ثمرات بھی ہرحال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سکینڈری ہیلتھ کے

شعبے میں ایک بیڈ پر سالانہ 45لاکھ جبکہ پرائمری ہیلتھ میں ایک بیڈ پرسالانہ 35لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں اوراگر اس کے ثمرات عام مریض تک نہیں پہنچنے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں -اسی مقصد کے تحت میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ متعارف کروایا گیاہے-انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عام آدمی کی فلاح کے لئے اٹھ رہا ہے اور وسائل کی ایک ایک پائی غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر ہی صرف ہوگی-تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا تو کئی پروفیسرز کا ہسپتال میں وقت آدھا گھنٹہ، ایک گھنٹہ،کہیں دو روز کی غیر حاضری بھی ہے۔

ہم صرف ہیلتھ ریفارمز لانے جارہے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ اس کے ذریعے کارکردگی کوبھی چیک کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی فضائیہ دشمن پر نفسیاتی اور عملی برتری رکھتی ہے اور پاک فضائیہ نے امسال 27فروری کوبھارت کو دندان شکن جواب دیا-انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم جیسے جانباز پاک دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں – راشد منہاس نے اپنے خون سے اس دھری کی آبیاری کی- 1965میں بھی پاکستان کے فضائی شاہینوں نے عظیم داستانیں رقم کیں -اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی غلطی کی تو ہمارے شاہین آئندہ بھی بھارتی خواب چکنا چور کردیں گے-

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی غیرمشروط اور بھرپور حمایت جاری رکھیں گے -وزیراعظم نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے اور بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہر پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ حکومت میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال کی نجکاری نہیں کررہی بلکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں مزید سہولیات پیدا کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا خدشہ بالکل جھوٹ اور گمراہی کا فسانہ ہے، حکومت کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایک بیڈ پر سالانہ 45لاکھ خرچ کررہی ہے-ہر ڈاکٹر اور پروفیسر ہسپتالوں میں

اپنے فرائض پوری ایمانداری سے نبھانے کا حلف اٹھاتے ہیں – ایم ٹی آئی ایکٹ لانے کا بنیادی مقصد صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لا کر عام آدمی کے لئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-2003میں لائے جانے والے ایکٹ میں کسی بھی سرکاری ہسپتا ل کو نہ ہی فنانشنل اختیارات دیئے گئے اور نہ ہی ایڈمنسٹریٹو، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی بہتر انتظامیہ لا کر آنے والے مریضوں کے لئے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا- سرکاری ہسپتالوں میں مشینری خراب یا کسی دوسری ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر دستیاب کرکے مسائل کو حل کیا جائے گا- سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل اور ہسپتال ڈائریکٹرز کو تعینات کیا جائے گا جو ہسپتال کے تمام معاملات کے مکمل ذمہ دار ہوں گے- پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے دوران 15ہزار سے زائد ڈاکٹرز کی بھرتی میرٹ پر کی ہے –

پنجاب کے 28اضلاع میں عام عوام کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں جس کے تحت ہیلتھ کارڈ کا حامل شخص دو سو سے زائدنجی ہسپتالوں سے 7لاکھ20ہزار روپے تک کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکے گا- ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت تمام ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کا سالانہ تین بار آڈٹ کروایا جائے گا اور غفلت پر بورڈ آف گورنرز کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکے گا- میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کی کارکردگی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی اور کارکردگی کی بناء پر ڈاکٹرز اور پروفیسرز کی ترقیاں کی جائیں گی-حکومت نوکری دینے کے بعدکارکردگی پوچھنے کی سو فیصدحق بجانب ہوتی ہے- اس ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں شام کے وقت آؤٹ ڈور چلانا چاہتے ہیں – مستحق مریضوں کے آؤٹ ڈور میں علاج معالجہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی- پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے-گزشتہ کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا نظام سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت خراب کیا گیا جس کو یہ حکومت ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے-

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…