بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وزیر خارجہ سے چینی ہم منصب کی ملاقات،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال،بھارت اب کیا کرسکتاہے؟پاکستان نے خدشے کا اظہارکردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین نے خطے میں قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے اور روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے مابین ملاقات وزارتِ خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں

امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان تشریف لانے پر اپنے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی دیرینہ مستحکم اور لازوال ہے،پاک چین دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا،آپ کا یہ دورہ پاکستان اسلئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ ہم تاریخ کے ایک نازک موڑ سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 5 اگست سے ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں خدشہ ہے کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ اقدامات کے بعد اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر چین کے بے حد ممنون ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل میں، خلوص نیت کے ساتھ، بھرپور مصالحانہ کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دوحہ اور ابو ظہبی میں ہونیوالے امن مذاکرات کی معاونت کی اور ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں قیام امن کیلئے انٹرا افغان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملی۔دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے اور

روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور چین کے مابین تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن جبکہ چین کی طرف سے وائس چیئرمین چائینیز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے، معاہدے سے چین پاکستان کو ای لرننگ، اور سمارٹ سکولوں کے قیام میں معاونت فراہم کرے گا۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…