اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی سرور خان ے کہا ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہندوستان کی طرف سے آنے والی تمام فلائٹیں بند کرسکتے ہیں، بھارتی صدر کیلئے فضائی حدود بند کر دی ہے،واپسی پر بھی استعمال کی اجازت نہیں دینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے کشمیر پر ہندوستان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں،مختلف 4000 لیڈران کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری علاج معالجے سے قاصر ہیں وہ باہر نہیں نکل رہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم رابطہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے جذبات تھے کہ جیسے ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل کیا گیا،سفارتی تعلقات نچلی سطح تک لے گئے۔انہوں نے کہاکہ آئس لینڈ جانے کے لیے ان کی فارن منسٹری نے ہماری فارن منسٹری کو درخواست کی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھارتی صدر نے پاکستانی فضاؤں سے آئس لینڈ کیلئے سفر کرنا تھا،ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں نہیں گزرنے دینگے۔انہوں نے کہاکہ بھارت آنے والی تمام فلائٹیں بھی ہم بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان باز نہ آیا تو ہم یہ اقدام بھی اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی صدر واپسی پر بھی یہ فضائی حدود نہیں استعمال کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان جیسا کررہا ہمیں بھی عملی طور پر مظاہرہ کرنا چاہیے، انڈیا کی ہر پرواز ہماری ائیر سپیس استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جارحیت کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں جس کیلئے سلامتی کونسل سے بھی رابطہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا دوہرا معیار بتانے وزیراعظم جارہے ہیں۔ افغانستان ہمارا اسلامی ملک ہیں ان کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق ہے