اسلام آباد (این این آئی) پاکستان، چین اور افغانستان نے اقتصادیات، رابطہ سازی،سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے۔ ہفتہ کو پاک چین افغان سہ ملکی مذاکرات کا تیسرا دور وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی جبکہ افغانستان کے وفد کی قیادت ان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کر رہے تھے۔سہ ملکی مذاکرات کے پہلے دو ادوار بیجنگ اور کابل میں ہوئے جبکہ تیسرا دور ہفتہ کو
اسلام آباد میں ہو ا۔دوران مذاکرات تینوں وزرائے خارجہ نے اقتصادیات، رابطہ سازی،سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے دوران مذاکرات تینوں وزرائے خارجہ کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے جلد پر امن حل کی امید کا اظہار کیا گیا۔افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان قیادت کی سربراہی میں جاری کاوشوں کی حمایت کا عندیہ دیا۔پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ طور پر افغانستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔