جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

حسنین بلال کے مشتعل دوستوں نے اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی کم عمر طلبا کو ایسا کرنے پر کس نے اکسایا؟ پولیس کھوج لگانے میں مصروف

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )لاہور کے نجی سکول میں استاد کے تشدد سے مارے جانے والے طالب علم حافظ حنین بلال کے مشتعل دوستوں نے سکول کی عمارت کو آگ لگا دی ہے۔ا۔س حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجی سکول کے طلبہ سمیت متعدد لوگ پٹرول کی بوتلیں لے کر سکول پہنچے۔لوگوں نے بوتلیں سکول کی عمارت کے اندر پھینکنا شروع کر دیں بعدازاں آگ لگا دی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔عمارت کو لگی آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔اقبال ٹان ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اجمل نے کہا کہ پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا جب کہ کچھ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار بھی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے سکول پر پٹرول کی بوتلیں پھینکیں اور آگ لگائی ان میں زیادہ تر اسی سکول کے طلبہ تھے جہاں استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کا سراغ بھی لگایا جا رہا ہے جنہوں نے یہ جرم کرنے پر کم عمر طلبہ کو اشتعال دلوایا۔جب کہ دوسری جانب لاہور کے ایک نجی اسکول میں استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے دسویں جماعت کے طالبعلم حنین کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی تھی۔ ابتدائی پوسٹمارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حنین کے جسم پر زخم اور چوٹ کے نشان نہیں ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق حنین کی موت کا حتمی فیصلہ لیب رپورٹ سے ہو گا۔ حنین کے جسم کے کچھ نمونے پیتھالوجی لیب کو بھجوا دئے ہیں۔ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق طالبعلم حنین کا دل، دماغ اور گردے صحت مند پائے گئے ہیں، تاہم معدہ اور کڈنی کے نمونے پنجاب فرائنزک لیب کو بجھوا دیئیگئے ہیں تاکہ کوئی زہریلے مواد کے بارے پتہ چل سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حنین دسویں جماعت کا طالبعلم تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل امریکن لائسٹف اسکول کی گلشن راوی والی برانچ میں پیش آیا جہاں استاد کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں دسویں جماعت کا طالبعلم حافظ حنین دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ پر ٹیچر کامران کو حراست میں لے لیا۔ سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر نے حافظ حنین پر تشدد کیا۔حافظ حنین کے ساتھی طلبا نے بھی گواہی دی کہ ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر حنین کو مارا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…