پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جج ویڈیو سکینڈل؛ جج نے کیس سننے سے معذرت کر لی تینوں ملزم عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیئے گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )جج ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جج شائشہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ شائشہ خان کنڈی کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔

جس پر وکیل نے استدعا کی کہ آپ کو کیس سننا چاہئیے جس پر شائشہ خان کنڈی نے کہا کہ کہہ دیا کہ کیس نہیں سن سکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں کیس کسی اور جج کو بھیج رہی ہوں۔جب کہ دوسری جانب ایف آئی اے نے ناصر جنجوعہ،خرم یوسف اور غلام جیلانی کو کلئیر قرار دے دیا۔ ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تفتیش میں گرفتار تینوں ملزموں کے خلاف شواہد نہیں ملے۔عدالت چاہے تو تینوں گرفتار ملزمان کو رہا کر دے۔واضح رہے کہ جولائی میں پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو دکھایا گیا تھاارشد ملک وہی جج ہیں جنھوں نے گذشتہ سال نواز شریف کے خلاف ہل میٹل اور فلیگشپ ریفرنسز میں فیصلہ سنایا تھا. مریم نواز نے اپنے الزامات میں کہا کہ پاناما مقدمے میں نواز شریف کو جیل بھیجنے والے جج ارشد ملک پر نامعلوم افرادکی طرف سے دبا تھا. اس کے جواب میں پہلے ارشد ملک نے پہلے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں انھوں نے مریم نواز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…