اسلام آباد (این این آئی)مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کیلئے نظم کاخوبصورت تحفہ تیار کررہے تھے ۔ذرائع کے مطابق وفات سے قبل عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے لئے نظم لکھ رہے تھے،نظم وزیراعظم کو پیش کرنے کے لئے عبدالقادر عثمان ڈار سے رابطے میں تھے،عبدالقادر خود وزیراعظم سے مل کر نظم سنانے کے خواہش مند تھے۔
عثمان ڈار نے عبدالقادر کی جانب سے بھیجی گئی نظم ٹویٹر پر پوسٹ کر دی۔ انہوںنے کہاکہ عبدالقادر میرے ساتھ یہ نظم وزیراعظم کو پیش کرنے کے لئے رابطہ میں تھے۔انہوںنے کہاکہ عبدالقادر اور میں بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے تھے۔ مرحوم کی نظم کا متن تھا کہ وزیراعظم عمران خان خوبصورت اور دبنگ شخصیت ہیں،عمران خان کا ویڑن سمندر جتنا گہرا ہے۔عبد القادر نے نظم میں کہاکہ عمران خان عظیم سوچ اور فلسفہ کے مالک ہیں،ہز باڈی لائیک ایتھلیٹ ہز باڈی لائیک اسٹیل۔ مرحوم عبد القادر نے کہاکہ عمران خان ڈٹ جانے والے دلیر اور بہادر آدمی ہیں۔عبدالقادر نے نظم کے آخری حصے میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی درخواست کی تھی۔ عبد القادر کی نظم کے آخری الفاظ تھے کہ برائے مہربانی کسی کے ساتھ بھی ڈیل نہ کیجئے گا۔ عبد القادر نے کہاکہ کپتان جی میں نے اس نظم کے تمام لفظ خود لکھے ہیں،تمام الفاظ میرے جذبات اور احساسات کے ترجمان ہیں۔آپ کا عبدالقادر!۔