پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

قومی سلامتی ماہرین کی گول میز کانفرنس:بھارت پر دباؤبڑھانے کیلئے کشمیرسے متعلق نئی حکمت عملی،حکومت کو بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بین الاقوامی کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے ساتھ اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا عنوان ”آرٹیکل 370 اور 35-Aکی بھارت کی جانب سے

منسوخی اور پاکستان کیلئے موجودآپشنز“تھا۔اسلام آباد کی سر فہرست یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے ماہرین نے کانفرنس میں حکومت کو بھارت پر دباؤ بڑھانے کیلئے کشمیر سے متعلق ایک نئی حکمت عملی بنانے کیلئے مدد کی پیشکش کی۔مقررین نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعدمقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کا تجزیہ کیا۔انہوں نے اس صورتحال کے بعد پاکستان کیلئے موجود آپشنز پر بھی غور کیا۔مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر انیس احمدوائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، احمد قریشی ایگزیکٹو ڈائریکٹرانٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، ڈاکٹر منظور خان آفریدی چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ڈاکٹر خرم اقبال ریسرچر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ڈاکٹر راشد آفتاب ڈائریکٹررفاہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی، ڈاکٹر عمر حیات ڈپارٹمنٹ آف ہیومینیٹی اینڈ سوشل سائنسز رفاہ یونیورسٹی، اور الطاف حسین وانی چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز، بھی شامل تھے۔انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، ایک غیر جانبداربین الاقوامی این جی او(INGO) ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کیلئے کوشاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…