اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ایٹمی قوت، بھارت ہمارا مقابلہ کیوں نہیں کرسکتا ؟دھماکے دار انکشاف

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے بھارت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ہماری افواج اس قابل ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنا کر انہیں نشان عبرت بنا سکے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا حالیہ اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے بھارت نے تہذیبی جنگ کا آغاز کردیا ہے جسے ہم ختم کریں گے اور فتح حق کی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے

یوم دفاع کی مناسبت سے پی اے ایف بیس سمنگلی کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزرا ،اراکین اسمبلی اعلی فوجی و عسکری قیادت و قبائلی عمائدین نے شرکت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے،وزیر اعلی بلوچستان جس میں ہماری بہادر افواج اور قوم نے ملکر دشمن کو شکست سے دوچار کیا ہماری افواج اس قابل ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنا کر انہیں نشان عبرت بنا سکے پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو آپریشن sift returt میں دشمن انڈیا کے طیاروں کو زمیں بھوس کیامقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا حالیہ اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںوزیر ا علیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام اکیلی نہیں ہے، پوری پاکستانی قوم اور کشمیر کی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوت جموں و کشمیر کے حق خود ارادیت کو ان سے چھین نہیں سکتی کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کے خلاف 7 دہائیوں سے لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے

ہمیشہ دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کمزور دشمن کبھی بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے بھارت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ہماری افواج اس قابل ہے کہ وہ دشمن

کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنا کر انہیں نشان عبرت بنا سکے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا حالیہ اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے بھارت نے تہذیبی جنگ کا آغاز کردیا ہے جسے ہم ختم کریں گے اور فتح حق کی ہوگی وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان نے پاک فضائیہ فاہٹر جیٹ طیاروں اور آلات حرب کا معاینہ کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…