بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

میجر عزیز بھٹی شہید اپنے مورچے سے باہر نکلے اور سپاہیوں کو ہدایات جاری کیں جس نے دشمن کی چوکیوں میں کھلبلی مچادی تھی پاکستانی سپوت کی وہ حکمت عملی جس نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)1965کی جنگ میں بھارتی افواج کے سامنے آہنی دیوار بن جانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کا 54واں یوم شہادت 12 ستمبرجمعرات کو منایا جائیگا۔ راجہ عزیز بھٹی شہید سولہ اگست انیس سو اٹھائیس کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر

لادیاں گجرات میں رہائش پذیر ہوا۔ بطور سیکنڈ لیفٹننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا اور1956ء میں میجر بن گئے۔ جنگ ستمبر میں جب دشمن نے ارض وطن پر شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا تو قوم کا یہ بہادرسپوت دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور کمال مہارت اور عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا۔ بارہ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو جب دشمن پاک فوج پر بھاری گولہ باری کر رہا تھا ۔میجر عزیز بھٹی شہید نے مورچے سے باہر نکل کر اپنے سپاہیوں کو ہدایات دیں جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان ہوا،اسی دوران توپ کا ایک گولہ میجر عزیز بھٹی کو لگا اورانہوں نے مادر وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔جنگ ستمبر میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور ملکی دفاع کیلئے بے مثال قربانی، ایثار اور شجاعت کے مظاہرے کے اعتراف میں حکومت نے راجہ عزیز بھٹی شہید کو پاکستان سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے تیسرے سپوت تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…