پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعدلاہورسینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پنجاب  پولیس  کے اے ایس آئی کی شامت آگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) آئی جی پنجاب کے دفتر شکایت لے کر آنے والی بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنیوالے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی آصف  کومعطل کر کے گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس اہلکار کی بزرگ خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے کر اہلکار کی معطلی اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا ایک اہلکار آئی جی پنجاب کے پاس دادرسی کے لییآنے والی ایک معمر خاتون سے بدسلوکی کر رہا ہے۔اس دوران مذکورہ پولیس اہلکار کو خاتون پر چیختے اور ان کی چھڑی اٹھا کر دور پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتار اہلکار کو تھانہ پرانی انار کلی حوالات میں بند کر دیا گیا۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں شہری پنجاب حکومت اور وہاں کی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب عارف نواز کے مطابق شہریوں سے بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنیوالے اے ایس آئی آصف کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار  اے ایس آئی آصف کا تعلق پنجاب کانسٹیبلری سے ہے۔گزشتہ دنوں پنجاب پولیس کی حراست میں گجرانولہ کے رہائشی صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت اور اس پر مبینہ پولیس تشدد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…