اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یکم جولائی سے 5ستمبر تک ہونیوالی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 235 افراد جاں بحق ہوئے۔
سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 78افراد جاں بحق ہوئے ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 169افرادزخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 403گھروں کو جزوی اور 272گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 6مساجد شہید ہوئیں، 226دکانیں تباہ ہوئی اور تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اٹھارہ پلوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 7ہزار 68ٹینٹس تقسیم کیے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔کہ تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔