اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ستمبر کے وسط تک ملک میں کوئی مون سون سسٹم آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کام دبائو بھارت کے مشرقی ساحل پر موجود ہے، مون سون سسٹم کے پاکستان یا سندھ پر اثرانداز ہونے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر
سردار سرفراز کے مطابق ستمبر کے وسط تک ملک میں کوئی مون سون سسٹم آنے کا امکان نہیں۔انہوں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائو بھارت کے مشرقی ساحل پر موجود ہے، مون سون سسٹم کا پاکستان یا سندھ پر اثرانداز ہونے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اور 10 محرم کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔