پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سابق خاتون ایم پی اے قتل ،گھر سے لاش برآمد، پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ایم پی اے پروین سکندرگل کوگھرمیں قتل کردیاگیا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی رہنما پروین سکندر لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں، حملہ آور نے رسی سے گلا گھونٹ کر انھیں قتل کیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس فرانز ک کی ٹیمیں

موقع پر پہنچ گئیں شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ابتدائی تحقیق سے یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ سکندرپروین گھرکی بالائی منزل پر اکیلی رہتی تھیں،گھرکے نیچے والی منزل پرسکندرپروین کابھائی رہتاتھا۔مقتولہ پروین سکندر 60 سال کی تھیں اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلے پررسی کے نشانات ہیں۔پروین سکند ر گل کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔گھر میں چوری بھی تین بارہوچکی ہے ۔ قتل میں 2سے 3افراد ملوث ہوسکتے ہیں ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ا ز جلد گرفتار کیا جائے ۔ یادرہے کہ سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیںاور پرویزمشرف دور میں ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔پروین سکندر001 میں ضلع کونسل کی ممبر منتخب ہوئی تھیں اور لاہور سٹی کونسل کی ڈپٹی اسپیکر بھی تھیں۔ اس سے قبل وہ کونسلر اور چیئرمین کے عہدے پر بھی رہی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…