ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں تاریخی و طویل دھرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لورالائی(این این ائی) موجودہ حکومت کے خاتمے اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے اکتوبر میں اسلام آباد میں تاریخی اور طویل مدت کا دھرنا دیا جائے گا۔ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے بلوچستان سے لاکھوں کارکنوں پر مشتمل قافلے روانہ ہوں گے۔ عمران خان نے امریکی صدر سے مل کر کشمیر کا سودا کیا اور اپنے ہی شہ رگ کا اختیار امریکی صدر کو دے کر سیاسی خودکشی کی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع لورالائی کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس کے جلسہ عام سے

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع، رکن قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ، سابق صوبائی وزیر و ضلعی امیر مولانا فیض اللہ، سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان، مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری و ایم پی اے الحاج سید فضل آغا، ایم پی اے میر یونس عزیز زہری، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الخالق مری، سابق صوبائی وزیر سردار یحیی ناصر، مولوی ہاصم لونی، ضلعی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ کاکڑ، مولوی عبدالواسع کاکڑ، صابر کدیزئی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ، ایم پی اے حاجی نواز کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکمران حکومت میں آکر عقیدہ ختم ِ نبوت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ریاست کی سودا بازی کرتا ہے موجودہ حکمرانوں نے تو کشمیر پر سودا بازی کردی ہے۔ ا ب خطرہ ہے کہ ملک کے ایٹمی اثاثوں پر بھی سودابازی نہ کرلے۔ ملک میں مہنگائی نے عوام کو معاشی خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔ ٹیکسوں کی وجہ سے تاجر برادری اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں قادیانیوں کو قانونی تحفظ دیا جارہا ہے لیکن جمعیت علماء اسلام خبردار کرنا چاہتی ہے کہ جب تک جمعیت علماء اسلام کا ایک کارکن بھی زندہ ہے ریاست کو اور عقیدہ ختم نبوت کو کوئی مائی کا لال نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم کے ملک دشمن فیصلوں میں افواج پاکستان، خفیہ ادارے، موجودہ حکومت اور حکومت کا ساتھ دینے والی پارٹیاں برابر کی شریک ہیں ہم انہیں بھی متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ حکمرانوں کے خواہشات کا نہیں بلکہ ریاست کا تحفظ کریں۔

مقررین نے کہا کہ کوئی سیاسی پارٹی ساتھ دے نہ دے جے یو آئی اکتوبر میں اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرے گی کیوں کہ پی پی پی اور ن لیگ اب بھی این آر او حاصل کرنے کے چکر میں مقررین نے کہا کہ اکتوبر میں وہ تاریخی دھرنا دیں گے جو حکومت کے در و دیوار ہلا کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے آزادی مارچ میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ ہم پر امن لوگ ہیں عمران کی طر ح سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر پر

سودا بازی کر کے اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھانکنے کے لیے آدھے گھنٹے کی خاموشی کے ڈرامے رچا رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر خاموشی سے نہیں بلکہ بھرپور سفارتی اور مضبوط خارجہ پالیسی کے تحت حل ہوگا جو کہ موجودہ حکومت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی ہر حوالے سے ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا خاتمہ جمعیت علماء اسلام کی اولین ترجیح ہے۔ جلسہ کے دوران میختر سے تعلق رکھنے والے عبدالخالق اپنے خاندان سمیت 80 دیگر

افراد نے ایک قوم پرست پارٹی سے مستعفی ہوکر جے یو ا ٓئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دریں اثناء ناصر آباد میں مولوی محمد ابراہیم ناصر نے مولانا عبدا الواسع اور دیگر صوبائی قیادت کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ناصر آباد میں ظہرانہ دیا اس موقع پرمولانا عبد الواسع نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور کشمیر کے موضوع علیحدہ علیحدہ تھے۔ کشمیر کا معاملہ حکومت سطح پر چل رہا ہے۔ عوام کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں اور

حکومت کی ناکام پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پر امریکی، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جے یو آئی کے مطالبات تسلیم کیے اور ہم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو دھرنا موخر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان کی منظم سیاسی قوت ہے۔ ہمارے درمیان اختلافات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ بیماری کے باعث اس دورہ میں شامل نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بھی ایک قدم آگے ہیں۔ صوبائی حکومت ایک ریجکٹیڈ حکومت بن گئی ہے اور بلوچستان میں اپوزیشن کا کردار واحد جے یو آئی کررہی ہے جب کہ مینگل وفاق میں حکومت جب کہ صوبے میں اپوزیشن کی اتحادی ہے۔ اے این پی کی پوزیشن بھی اسی طرح ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…