ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا اجلاس،مدارس کا شعبہ وزارتِ مذہبی امور سے دوسری وزارت منتقل کرنے اور غیررجسٹرڈ مدارس بند کرنے سمیت بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے گریڈ ۱یک سے پندرہ 666ملازمین کو مستقل کرنے اور 460اسامیاں تشکیل دینے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر تے ہوئے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام، ریلوے بورڈ میں تین پرائیوٹ ممبرز کی تعیناتی،چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی تعیناتی کے حوالے سے تجویز واپس، پاکستان اور مالٹا کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کے معاہدے کی توثیق،

ایگزیکیو ڈائریکٹر قو می ادارہ صحت اسلام آباد میجر جنرل عامر اکرام کو پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا اضافی چارج دینے،وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اسلامی کلینڈر کے حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ وزارتِ مذہبی امور کو بھجوانے اور کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 26اگست2018کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں ہسپتالوں کے فضلہ جات کو صحیح طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے اور نتیجے میں ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز فضلہ جات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے قوانین پر موثر عمل درآمد کرائیں اور جہاں ضروری سمجھا جائے ان قوانین کو مزید موثر بنایا جائے، کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے،کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وہ اگلے ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے، پہلی دفعہ کسی حکومت نے اقربا پروری، کرپشن کی حوصلہ شکنی کی اور میرٹ کا کلچر فروغ دیا، حکومت مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتی ہے، تنقید کی آڑ میں نجی زندگیوں اور اہل و عیال کے افراد کی کردار کشی اور بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں ہسپتالوں کے فضلہ جات کو صحیح طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے اور اسکے نتیجے میں ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز فضلہ جات کو مناسب طریقے سے

ٹھکانے لگانے کے حوالے سے قوانین پر موثر عمل درآمد کرائیں اور جہاں ضروری سمجھا جائے ان قوانین کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیرِ برائے بحری امور نے کابینہ کو بتایا کہ کراچی شہر میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو پچاس ملین گیلن سوریج سمندر میں ڈالا جاتا ہے جس سے آبی حیات متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کابینہ کو کلین کراچی مہم کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ منصوبہ بندی نے کابینہ کو کراچی کے حالیہ دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی جیسے

بڑے شہر کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے اور سیوریج اور واٹر سپلائی جیسے مسئلوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کابینہ کو کے فور پراجیکٹ کی پیش رفت سے آگاہ کیا اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے عوامی مفاد کے مختلف دیگر منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں جہاں پینے کے صاف پانی کی کمی ہے وہاں اربن ٹرانسپورٹ کے مسائل پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے ضمن میں مختلف منصوبوں کے لئے بین الاقوامی ادارے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے۔ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنے میں لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی کو درپیش مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسائل اب اس قدر پیچیدہ ہوگئے ہیں کہ

اس سے عوام کی زندگی متاثر ہو ہو رہی ہے لہذا اب ان مسائل کے حل سے مزید پہلو تہی نہیں کی جا سکتی۔کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے اس امر پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ بعض عناصر کی جانب سے غلط اور بے بنیاد خبروں کو بنیاد بنا کر عوام کو حکومت کے بارے میں گمراہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گمراہ کن پراپیگنڈے سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ حکومت کی ساکھ متاثر ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ

پہلی دفعہ کسی حکومت نے اقربا پروری، کرپشن کی حوصلہ شکنی کی اور میرٹ کا کلچر فروغ دیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں نجی زندگیوں اور اہل و عیال کے افراد کی کردار کشی اور بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ غلط خبروں کے تدارک کے لئے پاک نیوز کے عنوان سے ایک موبائل اپلی کیشن لانچ کر دی گئی ہے تاکہ غلط خبروں کی فوری تصحیح کی جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ

غلط خبروں کی حوصلہ شکنی اور کردار کشی کی روش کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے کے لئے ایک منظم و موثر نظام موجود ہو۔ وزیرِ اعظم نے جی آئی ڈی سی (Gas Infrastructure Development Cess) کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے افراد کی جانب سے غلط معلومات کی بنیاد پر عوام الناس کو گمراہ کیا جارہا ہے وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ

معیشت کے حوالے اور خصوصاً جی آئی ڈی سی کے حوالے سے تمام حقائق تفصیلات کے ساتھ قوم کے سامنے رکھے جائیں۔ اور معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے کابینہ کو جی آئی ڈی سی سے متعلق تمام حقائق سے تفصیلاً آگاہ کیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ جی آئی ڈی سی حوالے سے حکومتی آرڈیننس کا مقصدعام عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ہے اور مہنگائی کے چیلنج پر حتی المقدور قابو پانا ہے،جی آئی ڈی سی کی موجودہ شرح میں

صرف اسی صورت کمی ممکن ہے جب اس حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو حل کیا جائے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کی جانب سے پہلے ہی فرٹیلائزرز کمپنیوں کے فارنزک آڈٹ کی ہدایت کی جا چکی ہے تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں عوام سے کتنا پیسہ اکٹھا کیا جا چکا ہے تاکہ اس پیسے سے عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے۔اجلاس کے دور ان کابینہ ممبران نے اپنی اپنی وزارتوں میں عوامی فلاح و بہبود کی غرض سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ اسلام آباد میں پچھلے دس سالوں میں بنیادی صحت کے مراکز میں نہ تو کوئی ڈاکٹر جاتا تھا اور نہ کوئی سٹاف موجود ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی کوششوں کی وجہ سے اسلام آباد کے سولہ بنیادی صحت کے مراکز میں سے اب تک چودہ کو مکمل طور پر فعال بنا یا جا چکا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں کی ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹ پیش کی جائے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ

ملک بھر میں تقریباً چھ سو کے قریب پریس کلبوں میں انفارمیشن اینڈ لرننگ سنٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے معدنیات نے بتایا کہ کانوں مین مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیرمملکت برائے اینٹی نارکاٹیکس شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ پہلی دفعہ مہاجرین کے دفاتر کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ منشیات کے کیسز میں گرفتار افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ مملکت علی محمد نے بتایا کہ عوام الناس کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسلام آباد نہیں آ سکتے انکی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل حل کیے جاتے ہیں اور اس ضمن میں وزیرِ اعظم کے نمائندے کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے پینشنرز (عمر رسیدہ افراد) کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب نے پینشنرز کی سہولیات کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ پینشنرز کو ایک ہفتے میں پینشن کی فراہمی کے عمل کو شروع کیا جا سکے۔ اکٹر ثانیہ نشتر نے لنگر سکیم کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں غیر سرکاری ادارے (این جی او) سے معاملات طے پا گئے ہیں تاکہ لنگر سکیم کا جلد از جلد اجراء کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ وزارتِ سائنس نے منرل واٹر تیار کیا ہے جو محض ایک روپے کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے سندھ میں تعلیم کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ توانائی نے بتایا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے۔ وزیرِ بحری امور نے کے پی ٹی ملازمین کی فلاح و بہود (گھروں کی فراہمی) کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان نے بتایا کہ کھلی کچہریوں کے نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کو سپورٹس کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ وزارت کی کوشش ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو کرائم فری بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں پولیس اہلکاروں کی مدت تعیناتی پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جا رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کی جا رہی ہے کہ پولیس کو دیوانی مقدمات کے کیسز میں غیر ضروری طور پر نہ ڈالا جائے تاکہ وہ اپنے بنیادی کام پر توجہ دے سکیں۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کو ہدایت کی کہ گذشتہ ایک سال میں تمام گورنر ہاؤسز کے اخراجات کی رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کہ کہ ثقافتی ورثہ کی حامل عمارات کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائے۔وزیرِ دفاع نے کینٹونمنٹس میں عوام کے لئے صحت تعلیم کی سہولیات کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے بیرون ملک واقع پاکستان کے سفارتخانوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ معمولی جرائم کی پاداش میں بیرون ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کے ضمن میں اب تک سعودی عرب سے تقریبا 1300 جبکہ متحدہ عرب امارات سے تقریبا سات سو پاکستانی واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور دیگر برادر ملکوں کے سربراہوں کو گزارش کی تھی کہ معمولی نوعیت کے جرائم کی پاداش میں قید پاکستانیوں کی سزاؤں پر نظر ثانی کی جائے اور ان سے خصوصی رعایت برتی جائے۔ وزیرہوا بازی نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر برائے مواصلات نے پاکستان پوسٹ کی جانب سے پینشنزر کو پینشن کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے نادار افراد کو قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ آئی ٹی کا پہلا اکنامک زون اسلام آباد میں تشکیل دینے کے لئے سے منصوبہ بندی کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وزیرِ زراعت نے بتایا کہ بیک یارڈ پولٹری منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈی پی پی (Department of Plant Protection) محکمے میں کرپشن کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیرِ مذہبی امور نے محکمہ متروکہ املاک کے معاملات کو منظم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متروکہ املاک کے تمام اثاثہ جات اور ملکیتوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ اس کا ڈیٹا بنک موجود ہو اور اوقاف کی زمینوں کو عوامی فلاح و بہبود کو موثر طریقے سے برؤے کار لایا جا سکے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ 2015سے قابل واپسی انکم ٹیکس کو ریفنڈ کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، اس فیصلے سے لاکھوں افراد مستفیدہوں گے۔ مشیر تجارت نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے فروغ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت برائے ہاۂسنگ نے بتایا کہ اسلام آباد کی طرز پر دیگر بڑے شہروں میں سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ منظم کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے توانائی نے پٹرول پمپوں پر کام کرنے والے ملازمین کی صحت کے تحفظ (فیس ماسک وغیرہ کی فراہمی) کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ گھروں پر کام کرنے والے ملازمین اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ملازمین کی بہتری، ان کے حقوق کے تحفظ اور انکو اور ان کے خاندانوں کو صحت تعلیم وغیرہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے روڈ میپ تشکیل دیا جائے تاکہ اس حوالے سے قوانین پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جا سکے۔وزیرِ اعظم نے اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ میٹرک کے امتحانوں سے فارغ طلبا کی کیرئیر کونسلنگ اور انکو وقتی طور پر کسی ادارے سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ مواصلات کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں تجاویز پیش کی جائیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے تجویز دی کہ ان طلبا کو سمیڈا، ٹیوٹا جیسے اداروں سے منسلک کیا جائے اور مختلف وزارتوں میں ایسے طلبا کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ کابینہ نے وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے گریڈ ۱یک سے پندرہ 666ملازمین کو مستقل کرنے اور 460اسامیاں تشکیل دینے کی تجویز پر غور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے پالیسی تشکیل اور دیگر معاملات کا جائزہ لے سکے۔اس کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون کو سونپی گئی ہے۔کمیٹی میں ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ کابینہ اجلاس میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز واپس لے لی گئی، چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی تعیناتی کے حوالے سے تجویز واپس لے لی گئی۔ کابینہ نے پاکستان اور مالٹا کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کے لئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کے معاہدے کی توثیق کی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ سکھ کمیونٹی کے ویزوں کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔کابینہ نے ایگزیکیو ڈائریکٹر قو می ادارہ صحت اسلام آباد میجر جنرل عامر اکرام کو پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی۔ریلوے بورڈ میں تین پرائیوٹ ممبرز کی تعیناتی کی تجویز واپس لے لی گئی،کابینہ نے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اسلامی کلینڈر کے حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ وزارتِ مذہبی امور کو بھجوانے کی منظوری دی تاکہ اس پر غور کیا جا سکے۔وزیرِ تعلیم و پیشہ وارانہ امور شفقت محمود نے کابینہ کو دینی مدارس کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تفریق کو ختم کرنا اور نصاب کو یکساں کرنا پی ٹی آئی حکومت منشور کا اہم جزو ہے۔ اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نیشنل کریکولم کونسل (National Curriculum Council) تشکیل دی جا چکی ہے،جماعت اول سے جماعت پانچ تک کا نصاب مارچ 2020تک تیار کر لیا جائے گا۔ کابینہ کو دینی مدارس اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ مدارس اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار ہوئی ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کی رو سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ تمام دینی مدارس کو وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ریجسٹر کر ے گی۔ ریجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر دیا جائے گا۔ مدارس کے طالبعلم آٹھویں، دسویں اور بارویں کے امتحانات بورڈ کے تحت دیں گے۔ اس پر عمل درآمد چار سے پانچ سالوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس پر جلد عمل کرنے والے مدارس کو حکومت کی جانب سے اضافی مراعات دی جائیں گی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ وزارت مدارس کے بنک اکاؤنٹ کھلوانے میں مدد فراہم کرے گی۔ مدارس اصلاحات کے وزارت میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیئس ایجوکیشن (Directorate General of Religious Education) اور بارہ ریجنل آفس قائم کیے جائیں گے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مدارس کا شعبہ وزارتِ مذہبی امور سے وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے کر دیا جائے۔ کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیئس ایجوکیشن کے قیام اور فعالیت کے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دی جس کی مالیت 1.86ارب روپے ہے۔ رواں مالی سال(2019-20) میں اس مقصد کے 580ملین روپے دیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم اور کابینہ نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے وزیرِ تعلیم اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بورڈ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 26اگست2018کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…