تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل،تیار،مولانا فضل الرحمن  متحرک، دھماکہ خیز اعلان کردیا

3  ستمبر‬‮  2019

پشاور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔انہوں نے یہ بات جامعہ عثمانیہ پشاور میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے اس لیے اسے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، حکومت کو ہٹانے کا پلان تو مرتب کر لیا ہے مگر فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوامی مینڈیٹ چوری کر کے بنی ہے اور اس کے خلاف اکتوبر میں پوری قوم کو اسلام آباد میں جمع کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا دھرنا اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کا دھرنا ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔ انہوں نے دھرنے سے متعلق مزید بتایا کہ میری گرفتار ی سے بھی اسلام آباد مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ مارچ کی دوسری اور تیسری قیادت موجود ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی حال میں بھی 25 جولائی کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مسلط کردہ نااہل حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے اڑھائی سو ارب روپے معاف کر دیے جو آج ملکی تاریخ میں معاف کیے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ہر شخص پریشان ہے جبکہ میڈیا پر بھی سخت قدغن ہے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔انہوں نے یہ بات جامعہ عثمانیہ پشاور میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے اس لیے اسے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…