اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے نے چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مخصوص روٹس پر کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کرایوں میں رعایت کا اطلاق اندرون ملک تمام مقامات،بیرون ملک کے تمام شہروں سے وطن واپسی پر ہو گا، جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والوں کو رعایتی سہولت میسر نہیں ہوگی ترجمان کے مطابق رعایتی سفر کا دورانیہ 6 سے 9 ستمبر تک ہو گا۔