اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کے مبینہ قریبی افراد کے 300ارب کے قرضے معاف کرنے کا معاملہ سنگین ہوگیا،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے قریبی افراد کے 300ارب کے قرضے معاف کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ حکومت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی افراد کے 300ارب کے قرضے معاف کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔بہت سے نادہندگان کیخلاف ایف آئی اے میں کیس چل رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے چند افراد کے 300ارب

کے قرضے معاف کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے اور حکومت اپنے چہتوں کے قرضے معاف کررہی ہے۔پاکستان میں ترقی و خوشحال کی بنیاد رکھنے والے جیل میں ہیں۔قومی بینکوں سے اربوں کے قرضے لینے والوں کو وزیر اعظم عمران خان نے این آر او دے دیا ہے۔ قرار داد میں سپریم کورٹ سے مطالبہکیا گیا کہ حکومت کے من پسند افراد کے قرضے معاف کرنے کا نوٹس لیا جائے۔سپریم کورٹ حکومت کے اس غیر آئینی فیصلے کو کالعدم قراردے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…