اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے موجودہ معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے پاس پاکستانی معیشت کو بچانے کا حل نہیں تو استعفیٰ دے،پاکستان کے ترقیاتی منصوبے حکومت کی غفلت برتنے کی وجہ سے کئی سو ارب کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑیگا، موجودہ حکومتی ٹیم کے پاس کوئی پلان نہیں، مہنگائی مزید بڑھے گا،کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، بھارتی وزیر اعظم بیرون ملک دورے کر رہے ہیں اور ہمارے وزیر اعظم پاکستان بیٹھے ہیں،
وزیر اعظم نے دوست ممالک کا دورہ کیا نہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کیلئے قائل کیا،پاکستان کی خواہش کے بغیر کوئی دوست ملک ہماری مدد کیسے کریگا؟۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں احسن اقبال، مریم اور نگزیب اور سابق گور نر محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ بھارت کی طرف سے کشمیر پر غیر آئینی اقدام کو اٹھائے ہوئے 28 روز گزر گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ابھی تک سلیکٹ حکومت کے ٹھوس اقدام کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم بیرون ملک دورے کر رہے ہیں اور ہمارے وزیر اعظم پاکستان بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کشمیر کے معاملے پر سرگرم نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دوست ممالک کا دورہ کیا نہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کیلئے قائل کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواہش کے بغیر کوئی دوست ملک ہماری مدد کیسے کریگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اسلام آباد سے چھپ کر کیوں بیٹھے ہیں،وزیر خارجہ مریدین کی جھرمٹ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں،یوں لگتا ہے حکومت کو مسئلہ کشمیر پر کیا کرنا ہے سمجھ نہیں آ رہا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ گومگو کی کیفیت پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک سال میں ملکی۔معیشت کو ریڈ زون میں داخل کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکس وصولی اور اخراجات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی ایسی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ گروتھ ریٹ پانچ فیصد سے اڑھائی فیصد پر آ گئی۔انہوں نے کہاکہ دس لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی محصولات کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ صنعتی ترقی کا پیہ ر ک گیا، صنعتیں بند ہیں،
لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں،صبح شام قرضوں کا حساب کرنے والی حکومت نے 40 روپے کی ڈیویلیوایشن کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 10ہزار ارب کے ریکارڈ قرض لئے۔انہوں نے کہاکہ روپے کی ڈی ویلیوایشن نے مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ نیم حکیم ہماری ایکسپورٹ بڑھانے چلے تھے،حکومت کے پاس پاکستانی معیشت کو بچانے کا حل نہیں تو استعفیٰ دے۔انہوں نے کہاکہ اگر معیشت نہیں چل رہی تو ملک کا اجاڑہ نہ کرو سائیڈ پر ہو جاو۔انہوں نے کہاکہ
پاکستان کی معیشت عملاً ڈسفنگشنل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبے حکومت کی غفلت برتنے کی وجہ سے کئی سو ارب کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کا نعرہ فراڈ ثابت ہوا۔انہوں نے کہاکہ ادھار کی ٹیم کیساتھ ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے،حکومت کے پاس قابل اعتماد معاشی پلان دے،حکومت کو قابل اعتماد پلان نہیں تو گھر جانا ہوگا۔محمد زبیر نے کہاکہ ایک سال میں 10 ہزار ارب ڈالر قرضہ جسکی کوئی مثال نہیں، عمران خان مبارکبادیں دے رہے ہیں اور
معیشت بدحال ہورہی ہے کوئی اگر مگر نہیں ذمہ داری عمران خان کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنھوں نے پلان بنایا وہ ٹیم میں شامل نہیں، جہانگیر ترین اسد عمر اب ٹیم میں شامل نہیں۔انہوں نے کہاکہ اب جو ٹیم میں ہیں انکا کوئی پلان سے تعلق ہی نہیں۔محمد زبیر نے کہاکہ اس سال مہنگائی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو اہداف رکھے گئے وہ حقائق سے منافی ہیں،ہر کوارٹر میں 3 عشاریہ 9 فیصد ایسا جسکی مثال نہیں ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی نا لائقی پر بگڑے ڈال رہی ہے،
تاریخی اعدادو شمار کے باوجود قرضے میں کمی نہیں کر سکی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے قرض لیا جیسے دنیا کے تمام ملک قرض لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان چور ہیں اس لئے لوگوں نے ٹیکس دینا چھوڑ دیا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مفت ادوایات کی سہولت ختم کر دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ راتوں رات پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے ٹیکس ڈیفالٹرز کو 300 ارب معاف کر دیئے۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں 20 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں ثبوت کی بجائے
واٹس ایپ پر جج تبدیل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاغذات لہرا کر وزرا کرپشن کا نیا ڈرامہ رچانہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک دن میں کتنی ریکوری ہوئی کتنا پیسہ اکھٹا ہوا حکومت جواب دے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں پر چوری کا الزام لگانے والے ڈاکو ہیں،ان ڈاکوؤں کو ملک پر ڈاکہ نہیں ڈالنے نہیں دینگے۔انہوں نے وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ پی ٹی ائی حکومت اپنی نااہلی پر بھنگڑے ڈالتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تاریخی قرضہ،
تاریخی مہنگائی 2 سو فیصد گیس اور 33 فیصد بجلی مہنگی کی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک خود کررہا ہے کہ 13 فیصد مزید مہنگی ہوگی،ہم نے 11 ہزار کلومیٹر کی موٹر وے اور سڑکیں بنا کر دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پچھلے قرضوں کو رونا نہیں رویا بلکہ انکی ادائیگی بھی کی،عمران خان آپکی حکومت جھوٹی اور چور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں غریبوں کے لئے علاج کی مفت سہولت ختم کردی گئی ہے،عوام کو کہا جارہا ہے ٹیکس دیں۔ انہوں نے کہاکہ رات ورات آپ نے پارلیمان کو بلڈوز کرکے ٹیکس چوروں کے 3 سو بلین معاف کردیئے،کس آرڈیننس کے ذریعے امیروں کی ٹیکس چوری کو معاف کیا گیا؟۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹا اور غریب رورہا ہے بے روز گار ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دو دن سے وہی ڈرامہ جاری ہے اور کاغذ لہرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نواز کی رٹ لگائی جارہی ہے۔