اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کرنے والوں کی شامت، 71ارب روپے بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروادیئے گئے،اتنی بڑی رقم کس نے جمع کروائی؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی قیادت میں اکتوبر سے اب تک مجموعی طورپر 71ارب روپے بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی قومی زمہ داریوں کو سرانجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر

قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال،چیئرمین نیب کی قیادت میں اکتوبر 2017سے ابتک نیب کی شاندار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے اکتوبر 2017 سے ابتک تقریبا 22 ما ہ کے دوران بلواسطہ اور بلا واسطہ مجموعی طور پر تقریبا 71 ارب روپے بدعنوان عنا صر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے اور اس کی مثال نیب کی تاریخ میں گزشتہ کسی بھی 22 ماہ میں نہیں ملتی۔ نیب نے جو رقوم بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پربرآمد کی ہیں ان کی تفصیل نیب کے ہر علاقائی بیوروز کی بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طورپر برآمد کی گئی۔ نیب اعلامیہ میں کہاگیاکہ نیب سکھر نے 10.656 ارب روپے کی بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر خطیر رقوم بدعنوان عناصر سے سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی۔نیب لاہور نے31.231ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پربد عنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔نیب بلوچستان نے 0.949 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بد عنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔نیب کراچی نے 10.861 ارب روپے بلواسطہ اور

بلا واسطہ طور پربد عنوان عناصر سے سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔نیب راولپنڈی نے 14.653 ارب روپے کی رقوم بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی۔ نیب ملتان نے 2.5 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پربدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ اعلامیں کہاگیاکہ نیب خیبر پختوں خواہ نے 0.5 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بد عنوان عناصر سے برآمد کرکے

قومی خزانے میں جمع کروائے۔اعلامیہ کے مطابق نیب گلگت بلتستان نے 0.014 ارب رو پے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بد عنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ22 ماہ میں تقریبا 71 ارب روپے کی خطیر رقوم بلواسطہ اور

بلا واسطہ طور پربدعنوان عنا صر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہیں۔ انہوں نے نیب کے تما م ڈی جیز کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی قومی زمہ داریوں کو سرانجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں کیونکہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…