ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ریاست مخالف جنگجو حملوں کی تعداد میں اضافہ،سب سے زیادہ حملے کس علاقے میں ہوئے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ریاست مخالف جنگجو حملوں کی تعداد میں معمولی اضافہ اور ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ریاست مخالف تشدد پر نظر رکھنے والے اسلام آباد میں قائم آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز(PICSS) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جنگجو حملوں کی تعداد ایک مہینے کے دوران 12 سے 18 ہو گئی، اس کے بعد ہونے والی اموات اور زخمیوں میں جولائی 2019 کے مقابلہ میں بالترتیب 30 فیصد اور 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پکس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ا گست2019 کے دوران جنگجوؤں نے ملک بھر میں 18حملے کیے ان میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 11 سکیورٹی فورسز کے اہلکار‘ 13عام شہری شامل ہیں جبکہ ان حملوں میں 90 افراد زخمی ہوئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار اور 73عام شہری شامل ہیں۔اگست 2019 میں ہونے18حملوں میں سے سب سے زیادہ حملے فاٹا میں ہوئے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،فاٹا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جنگجوسرگرمیوں میں واضح اضافہ نوٹ کیا گیا، فاٹا میں 8 جنگجو حملے ریکارڈ کیے جن میں 9 افراد مارے گئے‘ مرنے والوں میں 8 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں،13 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 5 عام شہری شامل ہیں۔ بلوچستان میں کل 5 جنگجو حملے کیے گئے جن میں 6 عا م شہری مارے گئے‘43 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 سیکیورٹی فورسز اہلکار اور 41 عام شہری شامل ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ ماہ کے دوران 4 جنگجو حملے ریکارڈ کے گئے جن میں 6 عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ 33افراد زخمی ہوئے جن میں 27 عام شہری اور 6 سیکیورٹی فورسز اہلکار شامل ہے۔ اسلام آباد کے دارالحکومت میں آئی جے پرنسپل روڈ ٹول پلازہ پر جنگجو حملے کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہواسندھ‘ پنجاب‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی جنگجو حملہ نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز پر زیا دہ تر حملے دیسی ساختہ بم دھماکوں (IEDs) سے ہوئے جن میں سے 10 فا ٹا، بلو چستان اور خیبر پختونخواہ میں ہوے۔3 جنگجو حملے بلو چستا ن اور فاٹا میں ٹارگٹ کلنگ سے کئے گئے۔اگست کے مہینے میں کوئی خودکش حملے ریکارڈ نہیں کیا گیا۔پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں جنگجوؤں کے خلاف تین مختلف صو بو ں مں 3 کارروائیاں کیں جن می3 مشتبہ جنگجو گرفتار اور 4 ہلاک ہوئے، زیادہ تر گرفتاریاں صوبہ سندھ سے ہوئیں۔4 مشتبہ جنگجو خیبر پختونخواہ میں ہلاک ہوئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…