لنڈی کوتل (این این آئی)طورخم گیٹ آزمائشی طورپر 24گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا، باررڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم کو آزمائشی طورپر 24گھنٹوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،تمام متعلقہ اداروں کے اہلکار رات کو اپنے اپنے دفاتروں میں گاڑیوں کو کلیئر کرنے میں مصروف رہے، بارڈر پر فورسز کی نفری کو بھی بڑھادیا گیا ہے
جبکہ تمام اداروں کو ہدایات جا ری کی گئی ہے کہ سرحد پر موجود تمام اداروں میں نائٹ شفٹ کیلئے سٹاف میں اضافہ کیا گیا،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا ہیکہ اس سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے کیونکہ رات کو اب ہماری گاڑیاں کھڑی نہیں ہوں گی مقامی تاجروں نے کہا کہ اس سے تجارت کو فروغ ملے گا،قومی خزانے کوبڑا فائدہ پہنچے گا،روزگار کے مواقع میسر ائیں گے اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات پر اچھے اثرات مرتب ہو ں گے۔