لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اور گلوکار عدنان سمیع سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے،عامر لیاقت نے عدنان سمیع خان کو پمپل کپاڈیہ کا نیا نام بھی دیدیا۔سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شہری نے ٹویٹ کی ابھی نندن سے پوچھنا چائے بہترین تھی اس کا جواب عدنان سمیع خان نے ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کرکے دیا۔عدنان سمیع خان نے لکھا ہاں وہ پاکستان گیا، ایف 16 طیارہ مار گرایا،
چائے کا ایک کپ پیا، واپس آیا اور ویر چکراحاصل کیا، کیا عمدہ بات ہے۔عامر لیاقت نے عدنان سمیع خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، وہ پاکستان سے گیا، اس نے اپنی شناخت کا قتل کیا، اپنے آبا ؤاجداد کی قبروں پر تھوکا، دھوکہ کھایا، پاکستان سے نفرتیں سمیٹیں، بے وقوف انسان!۔عدنان سمیع خان جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ اس دنیا میں ایک تم ہی ایسے کم عقل ہو جو ایسی قابل ترس زندگی گزار رہا ہے۔ دوسروں کے نام کے سہارے زندگی گزار کر اپنی انا کر تسکین کرنے والے محظوظ ہوتے رہو۔عامر لیاقت نے عدنان سمیع خان کو آئینہ دِکھاتے ہوئے لکھاایک ایسا شخص جو نفرت اور نرگسیت سے بھرا ہوا ہے وہی ایسی بکواس کر سکتا ہے تا کہ وہ اپنی انا ء کی تسکین اور خود کو ایک محب وطن ثابت کر سکے۔ تمہاری ٹویٹس تمہارے اپنے بارے میں کم اور پاکستان کے متعلق زیادہ ہوتی ہیں، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دراصل تم ایک قابل ترس زندگی گزار رہے ہو۔ مجھے معلوم ہے کہ تم بھارت میں رہتے ہوئے بھی کام پاکستان کے لیے ہی کر رہے ہو۔عامر لیاقت نے مزید لکھا ستائے ہوئے انسان! دراصل تم شناخت کے بحران کا شکار ہو، تمہارے دماغ میں کوئی خلل واقع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تم سمجھ نہیں پا رہے کہ تم اصل میں ہو کون، اسی لیے تم الٹی سیدھی حرکتیں بھی کرتے ہو۔عامر لیاقت نے عدنان سمیع خان کو نیا نام پمپل کپاڈیہ بھی دیا۔