لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے چوہدری شوگر ملز کے بعد شریف خاندان کی دو مزید کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ اور حدیبیہ پیپر ملز کا ایک ٹرائیکا تھا۔ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز اور حدیبیہ انجینئرنگ کیخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں کمپنیوں میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد خاندانی افراد شیئرز
ہولڈرز ہیں۔تینوں کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس میں مختلف اوقات میں منی لانڈرنگ کی رقم منتقل ہوتی رہی، تینوں کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس، فناشل رپورٹس اور آڈٹ رپورٹس حاصل کی جائیں گی۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مزید افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے متعلقہ بینکوں کو جلد خطوط لکھے جائیں گے۔