اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ،بھارتی فضائی حدود سمیت دیگر ایجنڈوں پر غور کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو چئیر پرسن فیڈرل
لینڈ کمیشن نامزد کرنے، ریلوے بورڈ میں پرائیوٹ ممبران کی تعیناتی،پہلے اسلامی کلینڈر کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے اور ریئل اسٹیٹ ریگیولیشن اینڈ ڈیلپمنٹ آرڈیننس2019 کی منظوری دی جائے گی اجلاس میں وفاقی تعلیمی اداروں میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل ایگز یکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔