ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم موجود انہیں کہاں استعمال کرنا ہے؟” شیخ رشید نےبڑادعویٰ کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ننکانہ صاحب (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی،کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر بھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا

توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر ہمارے پاس پاؤاور آدھا پاؤ کے بھی بم ہیں، بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے بہت سوچھ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے جبکہ نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا مودی کشمیر اور پاکستان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں چھوڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…