جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

قانون کی دھجیاں بکھیردی گئیں،وفاقی وزیرشیخ رشید پر ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں اپنے ووٹرز کو بھرتی کرنے کاالزام

datetime 1  ستمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان ریلوے کی سی بی اے (پریم یونین) کے عہدیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں بھرتیوں میں اپنے سو فیصد ووٹروں کو بھرتی کرکے ریلوے کی تاریخ میں بدترین کرپشن کی ہے بھرتیوں کے سلسلے میں قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں تعلیمی قابلیت کا مذاق اڑایا گیا قابلیت کی بنیاد پر

جن کنڈیڈیٹ نے زیادہ نمبر حاصل کر کے امتحان پاس کیا ان کو اگنور کرکے کم نمبر والوں کو جعلی قراندازی میں ڈال کر نام نکالے گئے جو کے وزیر ریلوے کی لسٹ میں تھے بند کمرے میں ساری کاروائی کی گئی پولیس کی بھاری نفری کمرے کے بعد جمع کی گئیں تاکہ کوئی میڈیا یا دیگر اجنسی داخل نہ ہوسکے جبکہ قراندازی اوپن ہونی چاہیے تھی اس اس قرعہ اندازی کی اطلاع کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا ریلوے انتظامیہ کو بھی بے بس کیا گیا بڑی سرکار کے حکم کے مطابق ساری کارروائی خفیہ کی گئی ان خیالات کا اظہار پریم یونین سی بی اے کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے ڈویژنل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ملازمین دیگر عوام میں سخت بھی چینی پائی جاتی ہے ہم اس سیاسی بھرتی کو نامنظور کرتے ہیں اس کو فورا منسوخ کی جائے عدلیہ اس کا نوٹس لے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہی کی حکومت انصاف انصاف کی بات کرتی ہے یہاں کیا انصاف لاگو نہیں ہوگا اگر اس سیاسی بھرتی کو منسوخ نہ کیا گیا تو ریلوے ملازمین سخت احتجاج کریں گے اور آخری حد تک جا سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری ریلوے انتظامیہ اور حکومت پر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…