لزبن (آن لائن) ترکی سمیت یورپی یونین نے پاکستانیوں کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کر دئیے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی گرتی ہوئی معیشیت اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ترکی سمیت یورپی یونین کے ممبر ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی لاتے ہوئے
ویزا جاری کرنے کی تعداد میں کمی کر دی ہے یورپی یونین کے خارجہ امور کے ماہر ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ نء پالیسی کے تحت پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے اور عوام بھی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں جس کے بعد معاشی مسائل کا شکار افراد پاکستان سے یورپ کی جانب رخ کر رہے ہیں اور ماہ جون سے اگست تک تقریبا اکہتر ہزار ویزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ہر طرح کی مکمل چھان بین کے بعد تقریبا انیس ہزار پاکستانیوں کو مختلف کیٹاگری کے ویزا جات جاری کیے گئے ہیں اور نو ہزار درخواستیں التوا کا شکار ہیں سب سے کم ویزا جات پرتگال، یونان، سوئیٹزرلینڈ نے جاری کیے جبکہ سب سے زیادہ ویزہ جات اٹلی، اسپین، ہالینڈ، فرانس اور جرمنی نے جاری کیے، یاد رہے کہ سیزنل کام کاج کے ویزہ جات بھی یورپی یونین کے ممالک پاکستانیوں کو نہیں جاری کر رہے ان کی تعداد بھی محدود کر دی گء ہے، کام کاج کے لیے سیزنل ویزہ جات سب سے زیادہ نیپال، بنگلہ دیش اور انڈیا کے لوگوں کو جاری کیے جا رہے ہیں۔