ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب کیا کرنے والے ہیں؟عابد شیر علی نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (آن لائن) موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے اور اب اسرائیل سمیت پاکستان دشمن ممالک سے معاملات درست کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر راہنما و سابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر غضنفر جاوید،راجہ زاہد اقبال،

طالب حسین، سرفراز فرانسس، محمد سہیل جرال، شکیل یوسف، شیخ عمر اور ذیشان جوئل و دیگر کمیونٹی راہنماء بھی موجود تھے چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ معیشیت تباہ ہو چکی ہے جو لوگ پی ٹی آئی کی حکومت کو لائے ہیں وہ خود پریشان ہیں خارجہ اور داخلہ پالیسی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے مخنت کش مزدور طبقہ کے ساتھ ساتھ عام عوام اور چھوٹا تاجر طبقہ بھی مسائل میں دب چکے ہیں ایک ایٹمی ملک ہونے کے ناطے ہمیں کشمیر ایشو پر سخت موقف اپنانے کی ضرورت تھی اور سال سے انڈین حکومت کشمیر پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکی یہ سب موجودہ حکومت کی ملی بھگت سے ہوا ہے اور موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے کشمیر کی عوام کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں موجودہ حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکمران یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ازلی دشمن اسرائیل سمیت دیگر کے ساتھ تعلقات درست کیے جائیں جبکہ خارجہ پالیسی اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے انڈین حکومت کے خلاف کسی بھی اسلامی ملک اور

پاکستان دوست ملک نے حکومت کے موقف کی حمایت نہ کی ہے پاکستان کی عوام، اوورسیز پاکستانیوں اور خاص طور پر پرتگال میں مقیم پاکستانیوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کر کے ثابت کیا ہے کہ ہم انڈین حکومت کے اقدامات کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور انڈین حکومت غنڈا گردی بند کرئے جبکہ حکومت نے پاکستان کو دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…