کراچی (این این آئی)ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار اور فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، سالانہ پیداوار 50ہزار سے بڑھ کر 20لاکھ ہوگئی۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور بے ہنگم ٹریفک کے سبب گزشتہ 10سالوں میں موٹرسائیکل کی سالانہ پیداوار 50ہزار سے بڑھ کر 20لاکھ تک جا پہنچی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان 19 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے جو آبادی کے لحاظ سے چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیاء اور برازیل کے بعدچھٹا بڑا ملک ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 54فیصد
آبادی 30سال سے کم عمر افراد پرمشتمل ہے جو ملک میں 100ملین ینگ پوٹینشل کنزیومرز کا پتہ دیتے ہیں اور یہ وجہ ہی ملک میں موٹرسائیکل کی پیداوار اور فروخت میں خاطر خواہ اضافے کا سبب بنی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں بے ہنگم ٹریفک اور پٹرول کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے شہری گاڑیوں کے بجائے موٹرسائیکل کے استعمال کو ترجیح دینے لگے ہیں۔سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ برازیل میں ایک ہزار میں سے 260افراد ذاتی گاڑیاں رکھتے ہیں، انڈونیشیاء میں یہ تعداد 80 ہے جبکہ پاکستان میں محض 15ہے