راولپنڈی(این این آئی)بھارت میں پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”یہ اختتام کا آغاز ہے، انشاء اللہ“۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ٹی وی چینل پر بھارت میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی خبر اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے
لکھا کہ“ٹائمز ناؤ، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ آباد”۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا تھا۔بھارتی ریاست کیرالہ میں واقعہ سلما آرٹس اینڈ سائنس کالج میں الیکشن مہم کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا، جس کے بعد 25 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے۔