ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں خوفناک مندی،سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس میں بڑی کمی

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کاے بادل چھائے رہے،کے ایس ای100انڈیکس1600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس31ہزار30ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد گر کر29ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے257ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حج63کھرب روپے سے کم ہو کر60کھرب روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے

ہی دن مندی کی لپیٹ میں آگئی اور3دن کی مندی سے انڈیکس 1794.09پوائنٹس لوز کر گیا مگر2دن کی تیزی سے انڈیکس نے117.11پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس سیکٹر کی لسٹڈ 2اداروں کی نجکاری،امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ اور ایشائی مارکیٹوں میں رونما ہونیوالی مندی کے اثرات کی زد میں رہی۔ماہرین کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت سے کیپٹل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور سرمایہ کار کھل کر سرمایہ لگانے سے گریزکر رہے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ کے خطرات نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رکھا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 1677.90پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس31350.02پوائنٹس سے کم ہو کر29672.12پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 916.27پوائنٹس کی کمی سے 14847.96پوائنٹس سے کم ہو کر13931.69پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22940.49پوائنٹس گھٹ کر22007.12پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران2 کھرب57 ارب95 کروڑ24ہزار52لاکھ299روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم63کھرب39ارب99کروڑ53لاکھ13ہزار439روپے سے گھٹ کر60کھرب 82ارب4کروڑ28لاکھ61ہزار140روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31350.02پوائنٹس کی

بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کے سبب انڈیکس29561.32پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے14کروڑ90لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے 10کروڑ99لاکھ64 حصص کے سودے ہوئے تھے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1666کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے539کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

اضافہ،1050میں کمی اور77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل،بینک آف پنجاب،میپل لیف،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزر،اینگرو پولیمر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج،گولڈن ایرو،پی آئی اے،ڈیسکون آکس چیم،پرویز احمد اورحبیب میٹرو پولیٹین سر فہرست رہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…