اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی جانب سے 228 ارب روپے کے قرضے معاف کئے جانے کا انکشاف،جن کے قرضے معاف کئے گئے وہ لوگ کون ہیں؟سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے 228 ارب روپے کے قرضے معاف کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے قرضہ معافی پر ایف آئی اے اور گورنر سٹیٹ بنک سے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ ایف آئی اے و سٹیٹ بنک بتائے کہ کون کونسے لوگوں کے قرضے معاف کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں انکی لسٹ کمیٹی کو فراہم کی جائے؟۔انہوں نے کہاکہ بہت سے نادہندگان کیخلاف ایف آئی اے میں کیس چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن

نادہندگان کیخلاف ایف آئی اے تفتیش کر رہی ہے کیا انکے قرضے بھی معاف کئے گئے؟۔انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ کس قانون اور معاہدے کے تحت حکومت نے قرضے معاف کئے؟۔انہوں نے کہاکہ قرضہ بنک اور موکل کے درمیان کا معاملہ ہے پھر کیسے حکومت معاف کر سکتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ان قرضوں کے مد میں جو سیکورٹی جمع کی گئی تھی اسکا کیا فیصلہ کیا گیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ کیا 228 ارب روپے قرضہ ہے یا بمعہ سود واجب الادا رقم ہے؟۔انہوں نے کہاکہ خیران کن بات ہے کہ حکومت کو واجب الادا 228 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…