لاہور(این این آئی)موٹروے(ایم ٹو)کی ٹول پلازہ فیس میں 10فیصداضافہ کردیا گیاجس کا اطلاق آج (پیر) سے ہوگا۔ٹول فیس میں اضافے کے حوالے سے آگاہی فلیکسز آویزاں کر دی گئی ہیں۔لاہور سے اسلام آباد جانے اور آنے والی چھوٹی گاڑیاں جن سے پہلے ٹول پلازہ فیس کی مد میں 680روپے وصول کئے جاتے تھے اسے 10فیصد اضافے کے بعد 750روپے کردیا گیا ہے۔ تمام کیٹگریز کی گاڑیوں پر 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔