اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کلین کراچی مہم کا پول کھل گیا، ویڈیو ثبوت پیش

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلین کراچی مہم کا پول کھول دیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلین کراچی مہم کے تحت نالوں سے کچرا اْٹھا کر سمندر کنارے پھینکے جانے سے متعلق ویڈیو ثبوت پیش کردئیے۔

اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سی ویو چائنا پورٹ اور امریکن قونصلیٹ کے سامنے بڑی مقدار میں کچرا ڈمپ کیا جارہا ہے جو نالوں سے اْٹھا کر ان علاقوں میں پھینکا جارہا ہے سی ویو، امریکن قونصل خانے کے سامنے سمیت دیگر مقامات پر کچرا پھینکنے سے شہر میں مکھیاں اور مچھر پیدا ہورہے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ خدارا کراچی کے شہریوں کے ساتھ یہ ظلم اور ناانصافی بند کی جائے نالوں کی صفائی کے نام پر چندہ وصول کیا جارہا ہے لیکن صفائی نہ ہونے کے برابر ہے وفاق کو کراچی کا درد ہے تو کم از کم اپنے فنڈز کا استعمال کرے یہ کیسی مہم ہے کہ جس میں شہریوں سے پیسے بھی بٹورے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ خدارا منفی سیاست ترک کرکے کچرا اور نالے صاف کرنے میں صوبائی اور مقامی حکومتوں کا ساتھ دیں نالوں کا کچرا سمندر کنارے پھینکنے سے شہر اور شہریوں کی خدمت نہیں ہورہی بلکہ اْلٹا انکے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں لیکن شہر کے ساتھ یہ کھلواڑ نہیں ہونا چاہئیے۔ اچھا ہوتا کہ سب ملکر اس شہر سے گندگی اور کچرا صاف کرتے مگر سندھ حکومت کو نیچا دکھانے کی دوڑ میں بعض ناعاقبت اندیش جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں جو اپنے مزموم مقاصد میں ناکام ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…