ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر 72 سال بعد ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی) قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ مندر 72 سال بعد ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مندر کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ہندو برادری مندر میں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کررھی ہے۔سیالکوٹ کے وسط میں واقع خوبصورت اور فن تعمیر کا شاہکار شوالہ تیجا سنگھ مندر کی تاریخی عمارت کو دیکھنے

کیلئے ہر کوئی بے تاب ہے ۔ہندو برادری نے مندر کھولنے پر حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔عبادت کیلئے کھولنے کے بعد دور دراز سے سیاح بھی اس مندر کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور مندر کے نقش نگار کو اپنے کیمرے میں قید کررہے ہیں۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مندر کھولنے کے بعد اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…