اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا مقام جیل ہے اور وہ وہیں پر ہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری
کی واپس جیل منتقلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ آصف زرداری کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرتا ہے حکومت نہیں، زرداری صاحب کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہی جیل منتقل کیا گیا۔اعجاز شاہ نے کہا یہ ہو نہیں سکتا کہ حکومت میڈیکل بورڈ کے برعکس فیصلہ کرے۔