بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی،شیخ رشید احمد کا دو ٹوک اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ننکانہ صاحب (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی،کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر بھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا

توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر ہمارے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی بم ہیں، بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے بہت سوچھ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے جبکہ نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا مودی کشمیر اور پاکستان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں چھوڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…