منگل‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2024 

کوئٹہ،این اے 265 میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق نادرا کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،حیرت انگیز انکشافات

31  اگست‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق نادرا کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ 52756استعمال شدہ کاؤنٹر فائلز جن پر نشان انگشت واضح نہیں،49042کاؤنٹر فائلز پر واضح ہے۔ سات بوریاں کھولنے پر 319عدد کھلے ہوئے بغیر سیل خاکی تھیلے پائے گئے، 1083کاؤنٹر فائلز پر کوئی نشان انگشت نہ پایا گیا،15پولنگ اسٹیشنز کے خاکی تھیلے تصدیق کیلئے نادرا کو نہیں بھیجے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کو13 دسمبر 2018ء کو الیکشن ٹربیونل کے حکم پرالیکشن پٹیشن نمبر 10/2018کی روسے17جنوری 2019ء کو بائیو میٹرک تصدیق کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کے الیکشن مواد پر مشتمل سات بوریاں فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان بوریوں کو کھولنے پر 319عدد کھلے ہوئے بغیر سیل کے خاکی تھیلے پائے گئے جن میں 317پولنگ اسٹیشن کا مواد موجود تھا۔ تمام 319تھیلے آفیسران کے رو برو کھول کر چھان بین کرنے کے بعد واپس اسی طرح سیل کرکے محفوظ کئے گئے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نادرا کو الیکشن مواد خاکی تھیلے 15پولنگ اسٹیشن کے موصول نہیں ہوئے جو بھیجے ہی نہیں گئے تھے جن میں اسٹیشن نمبر 10,17,38,127,139,141,155,172,178,186,210, 211,216,253,270, شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ نمبر 38کا خاکی تھیلہ وصول نہیں ہوا البتہ اس پولنگ کے 10رزلٹ آف کاؤنٹ پولنگ اسٹیشن نمبر 160اور 258کے تھیلوں سے ملے اس لیے یہ10رزلٹ آف کاؤنٹ کی مندرجہ میں شمار نہ کیا جائے۔ نادرا کے مطابق17 پولنگ اسٹیشن کے کاؤنٹر فائلز نہیں ملے جو کہ ذیل میں پولنگ اسٹیشن نمبر 3,41,59,64,100,107,166,122,156,167,169,171,237,263,292,306,314ہیں پولنگ اسٹیشن نمبر 166اور 195کے دو خاکی تھیلے وصول ہوئے ہیں خاکی تھیلوں پر کوئی پولنگ اسٹیشن نمبر درج نہ تھا جسکی وجہ سے نادرا نے انکو فرضی طور پر پولنگ اسٹیشن نمبر 401,402فرضی نمبر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 1533استعمال شدہ کاؤنٹر فائلز پر غلط CNIC نمبرلکھے ہوئے تھے جوکہ پولنگ اسٹیشن نمبر401,166میں زیادہ پائے گئے رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ غلط شناختی کارڈ نمبر کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ ووٹ غلط شناختی کارڈ پر دیا گیا نادرا کے مطابق کاؤنٹر فائلز پر لکھا ہوا نمبر NICکے ساتھ میچ نہیں ہورہا تھا اس لئے نادرا نے 5299غلط NICوالے کاؤنٹر فائلز کا معائنہ کیا جن پر ہاتھ سے لکھے شناختی کارڈ نمبر درج تھے۔359استعمال شدہ کاؤنٹر پر نامکمل CNICنمبر درج تھا۔123منسلک شدہ کاؤنٹر فائلز پر NICنمبر دو دو بار درج تھے

یعنی Duplicateکل ملا کے 246فائلز بنتی ہیں 1083کاؤنٹر فائلز پر کوئی نشان انگشت نہ پایا گیا جوکہ زیادہ تر پولنگ اسٹیشن نمبر 88نمبر 327و دیگر شامل ہیں، 333کاؤنٹر فائلز پر ایسے شناختی کارڈ نمبر جوکہ اس حلقے رجسٹرڈ نہ تھے جن میں 100conform غلط ہیں، 52756استعمال شدہ کاؤنٹر فائلز جن پر نشان انگشت صحیح واضح نہ ہونیکی وجہ سے نادرا کا سسٹم AFISانکو میچ نہ کرسکتا البتہ شناختی کارڈ نمبر ان کاؤنٹر فائلز پر صحیح درج تھے 49042کاؤنٹر فائلز صحیح واضح تھے جوکہ AFISکے ذریعے جنکی توثیق کی گئی جوصحیح ہیں واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وحلقہ این اے 265کوئٹہ سے نامزد امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران29 جون کو نادرا حکام کو ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر گزشتہ روز نادرا نے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق اپنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی ہے۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…