اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

انعامی بانڈز، سونا، زیورات اور قیمتی پتھروں کے لین دین پر بڑی پابندیاں،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے مزید مطالبے کردیئے‎

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے انعامی بانڈز، سونا، زیورات اور قیمتی پتھروں کے لین دین پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے لئیدہشت گردوں تک فنڈنگ،

زیورات اور انعامی بانڈز روکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیکٹا اکٹھا کریں گے، سٹیٹ بینک ٹیلی کام بینکنگ کا مکمل ریکارڈ فراہم کرے گا، سٹیٹ بینک کا مانیٹرنگ یونٹ انعامی بانڈز کے مالکان کا ڈیٹا فراہم کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈز کی دہشت گردوں تک منتقلی سو فیصد روک لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیلی کام بینکنگ سے دہشت گردوں کو رقم کی منتقلی بھی سو فیصد روک لی گئی ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر فلاحی تنظیموں کی مکمل چھان بین ہوگی، وفاقی و صوبائی فلاحی تنظیموں کی چھان بین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کرے گا۔ اس کے علاوہ فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا، ان کے حسابات کی بھی مکمل چھان بین کی جائے گی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سونے، زیورات اور قیمتی پتھروں کے لین دین میں شناختی کارڈ لازمی ہو گا اور سونے، زیورات اور قیمتی پتھروں کے کاروبار کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔  حکومت نے انعامی بانڈز، سونا، زیورات اور قیمتی پتھروں کے لین دین پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے لئیدہشت گردوں تک فنڈنگ، زیورات اور انعامی بانڈز روکے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…