نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں، سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا، عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی تسلیم کیا کہ کشمیر کے اسپتال قبرستان بن گئے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور سخت پابندیوں کا سلسلہ چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، جب بھی کشمیر سے کرفیو اٹھے گا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔