کوہستان ( آن لائن)کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگرو میں پل ٹوٹنے سے وین نالے مین گرگئی جس میں 24مسافر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپر کوہستان کی تحصیل کنیا کے علاقے بگڑو میں پل ٹوٹنے کے باعث وین نالے میں گرگئی جس کے باعث وین مین سوار 26مسافر نالے میں بہہ گئے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کا کہنا ہے کہ حادثے میں 24افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو ا فراد زخمی ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔