لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راجہ پرویز اشرف ناسازی طبیعت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے
والا ہے، گزشتہ کئی سماعتوں سے راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔واضح رہے کہ راجہ پرویز سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف تمام گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔