ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر”کشمیر آو ر“کی عالمی میڈیاپر نمایاں کوریج،کتنے افراد سڑکوں پر نکلے؟برطانوی خبر ایجنسی  کے انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر منائے گئے کشمیر آور کی خبر کو بین الاقوامی میڈیا اداروں کی ویب سائٹس نے نمایاں طورپر شائع کیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ عالمی رائے عامہ جیتنے کے لیے وزیراعظم پاکستان نے کشمیر سے متعلق مظاہروں کی قیادت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستانی حکومت کی قیادت میں ملک بھر میں لاکھوں افراد کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔

قطری خبررساں ادارے الجزیرہ نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کشمیر سے اظہارِ یکجتی کی ریلیوں کی قیادت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد ریلی میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔برطانوی خبررساں ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی ہیڈلائن میں لکھا کہ کشمیر آور،کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان میں مظاہرے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے تمام شہروں سمیت وزیراعظم ہاؤس میں کشمیر آور کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،گیارہ بج کر 57منٹ پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے سائرن بجایا گیا، اس کے ساتھ ہی پاکستان کا قومی ترانہ اور پھر کشمیر کا ترانہ بھی چلا گیا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے لکھا کہ عمران خان کی کشمیر آور مظاہروں کی کال پر ہزاروں پاکستانی جمع ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں نئی دہلی کی جانب سے نافذ کرفیو کے 27ویں روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے لاکھوں پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں اور دفتر سے نکلے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ پاکستان میں کشمیر پر لاکھوں افراد نے بھارت مخالف ریلیاں نکالیں۔اس حوالے سے رپورٹ میں لکھا گیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان بھر کے شہروں میں لاکھوں افراد حکومت کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…